بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2025 اہم معلومات اور تبدیلیاں
آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2025 کے حوالے سے ضروری اور اہم معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ اگر آپ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں یا اس کے متعلق تفصیلات جاننا چاہتے ہیں، تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔
خوشخبری: بچوں کے وظائف کی قسطوں میں اضافہ
سب سے پہلے ایک خوشخبری کے ساتھ آغاز کرتے ہیں۔ یہ خوشخبری خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کے وظائف حاصل کرتے ہیں۔ 25 دسمبر سے تمام اہل افراد کو بچوں کے وظائف کی دو قسطیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ، بنظیر کفالت پروگرام کی تیسری اور چوتھی قسطوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔
ایک اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس بار قسطوں کی رقم میں 3000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے جو قسط 10,500 روپے ہوتی تھی، اب آپ کو 13,500 روپے کی قسط ملے گی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مکمل انفارمیشن کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2025 میں نااہلی کی وجوہات
اب بات کرتے ہیں ان خواتین کی جو 2025 میں اس پروگرام سے نااہل ہو جائیں گی۔ نئی پالیسی کے مطابق، تین قسم کی خواتین کو اس پروگرام سے نکال دیا جائے گا
وہ خواتین جن کا پی ایم ٹی اسکور بڑھ چکا ہے
جن خواتین نے اپنا ڈائنامک سروے کروایا ہے اور ان کا پی ایم ٹی اسکور پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے، انہیں پروگرام سے خارج کر دیا جائے گا۔
وہ خواتین جنہوں نے سروے مکمل نہیں کیا
جن خواتین نے ابھی تک اپنا سروے مکمل نہیں کیا، انہیں بھی پروگرام سے نکال دیا جائے گا، چاہے وہ خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ہوں۔
وہ خواتین جو سرکاری ملازمت کر رہی ہیں
اگر کوئی خاتون سرکاری ملازمت کر رہی ہے اور اس کی تنخواہ 70,000 روپے یا اس سے زیادہ ہے، تو وہ بھی اس پروگرام کا حصہ نہیں رہیں گی۔
اہم تنبہیہ: ڈائنامک سروے مکمل کرنا ضروری
یہ تمام افراد کے لیے ضروری ہے جو کئی سالوں سے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ابھی تک اپنا ڈائنامک سروے مکمل نہیں کروایا۔ ایسے افراد کو فوراً اپنا سروے مکمل کروانا چاہیے، ورنہ ان کے پیسے بند ہو جائیں گے۔ ڈائنامک سروے کرنا اس پروگرام کے لیے نہایت ضروری ہے اور اس کے بغیر آپ کا نام اہل افراد کی لسٹ سے خارج کر دیا جائے گا۔
خوشخبری: اضافی رقم کے ساتھ پہلی قسط
وہ تمام افراد جو جانچ پڑتال کے عمل میں پھنسے ہوئے تھے، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اور انہیں پہلی قسط اضافی 3000 روپے کے ساتھ دی جائے گی، جس سے ان کی قسط 10,000 سے بڑھ کر 13,500 روپے ہو جائے گی۔
پیسے چیک کرنے کا آسان طریقہ
اب آپ اپنے پیسے چیک کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ 8171ویب پورٹل کا استعمال کر سکتے ہیں یا پھر BISP کی ہیلپ لائن نمبر
080026477 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اختتام
امید ہے کہ آپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2025 کے حوالے سے دی گئی معلومات فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی ہو تو براہ کرم ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور اس آرٹیکل کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ اس کے علاوہ، ہماری ویب سائٹ کے دیگر آرٹیکلز کو بھی پڑھیں اور ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔