پاکستان اور اسرائیل کی فوجی طاقت کا تقابلی جائزہ
دنیا میں اگر کبھی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان اور یہودی ریاست اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ جائے، تو آخر کار فتح کس کی ہوگی؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ہمیں دونوں ممالک کی فوجی اور مالی طاقت کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔
پاکستان اور اسرائیل: قیام کا پس منظر
پاکستان کا قیام 1947 میں مذہب کے نام پر عمل میں آیا، اور اسی کے اگلے برس 1948 میں اسرائیل نے بھی اپنے قیام کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک مذہبی بنیادوں پر بننے والی ریاستیں ہیں، لیکن عالمی سطح پر اسرائیل کی قانونی حیثیت آج بھی متنازع ہے کیونکہ کئی ممالک نے اسے اب تک تسلیم نہیں کیا۔
ٹیکنالوجی میں فرق
جہاں اسرائیل کو مغربی ممالک کی جدید ٹیکنالوجی ابتدا سے میسر رہی، وہیں پاکستان کو مغرب کے دہرا معیار (ڈبل اسٹینڈرڈ) کی وجہ سے جدید ہتھیاروں کی کمی کا سامنا رہا۔ اسی لیے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دونوں ممالک میں واضح فرق موجود ہے۔
رقبہ اور آبادی کا موازنہ
پاکستان کا رقبہ (بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان) تقریباً 881,913 مربع کلومیٹر ہے، جب کہ اسرائیل کا مجموعی رقبہ (قبضہ شدہ علاقوں سمیت) صرف 27,799 مربع کلومیٹر ہے۔ یعنی پاکستان اسرائیل سے 315 گنا بڑا ملک ہے۔
آبادی کے لحاظ سے بھی پاکستان واضح برتری رکھتا ہے، جس کی آبادی 25 کروڑ 23 لاکھ ہے، جب کہ اسرائیل کی کل آبادی صرف 94 لاکھ ہے۔
انسانی قوت اور فوجی افراد
پاکستان کے پاس 10 کروڑ 85 لاکھ افراد پر مشتمل ورک فورس موجود ہے، جن میں سے 8 کروڑ 58 لاکھ افراد جنگ میں حصہ لینے کے قابل ہیں۔ اس کے برعکس اسرائیل کے پاس صرف 39 لاکھ 49 ہزار افراد ہیں، جن میں سے 32 لاکھ 81 ہزار کو ہی جنگ کے قابل سمجھا جاتا ہے۔
حاضر سروس اور ریزرو فوجی
پاکستان کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار ہے، جو عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس کے مقابلے میں اسرائیل کے کل فوجی 1 لاکھ 70 ہزار ہیں، اور یہ اکتیسویں نمبر پر ہے۔
ریزرو فوجیوں کی بات کی جائے تو پاکستان کے پاس 5 لاکھ 50 ہزار ریزرو اہلکار ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس 4 لاکھ 65 ہزار۔ یعنی اسرائیل اپنے محدود افراد کو بھی جنگ کے لیے تیار رکھتا ہے۔
پیرا ملٹری فورسز
پاکستان کے پاس 5 لاکھ پیرا ملٹری فورسز ہیں، اور عالمی درجہ بندی میں یہ چھٹے نمبر پر ہے۔ اسرائیل کی پیرا ملٹری فورسز صرف 35 ہزار ہیں، جس کی عالمی درجہ بندی 26ویں نمبر پر ہے۔
معاشی طاقت اور دفاعی بجٹ
اقتصادی لحاظ سے اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی بھرپور مدد حاصل ہے، جب کہ پاکستان کو ہمیشہ معاشی دباؤ کا سامنا رہا۔ سن 2024 میں پاکستان کا جی ڈی پی 338 ارب ڈالر جبکہ اسرائیل کا 565 ارب ڈالر تھا۔
اسی بنیاد پر اسرائیل کا دفاعی بجٹ 30 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے، جب کہ پاکستان کا صرف 7 ارب 64 کروڑ ڈالر ہے۔
فضائی طاقت کا تقابل
پاکستان کے پاس کل 1,390 طیارے ہیں، جبکہ اسرائیل کے پاس 611 طیارے ہیں۔ جٹ فائٹرز میں پاکستان کے پاس 328 ہیں اور اسرائیل کے پاس 240۔ حملہ آور طیارے پاکستان کے پاس 90 جبکہ اسرائیل کے پاس 38 ہیں۔
ٹریننگ طیارے پاکستان کے پاس 535 ہیں (دنیا میں تیسرا نمبر) جبکہ اسرائیل کے پاس 159۔ اسپیشل مشن طیارے پاکستان کے پاس 27 اور اسرائیل کے پاس 19 ہیں۔
ایریل ٹینکرز میں اسرائیل کو برتری حاصل ہے؛ اسرائیل کے پاس 14 اور پاکستان کے پاس 4 ہیں۔
ہیلی کاپٹرز اور حملہ آور ہیلی کاپٹرز
پاکستان کے پاس 373 ہیلی کاپٹرز ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس 147۔ ان میں سے حملہ آور ہیلی کاپٹرز پاکستان کے پاس 57 اور اسرائیل کے پاس 48 ہیں۔
زمینی فوج اور اسلحہ
پاکستان کے پاس 2,627 ٹینک موجود ہیں، جبکہ اسرائیل کے پاس 1,300۔ لیکن بکتر بند گاڑیوں میں اسرائیل کو برتری حاصل ہے، کیونکہ اس کے پاس 3,5985 بکتر بند گاڑیاں ہیں، جبکہ پاکستان کے پاس صرف 1,751۔
تاہم، موبائل توپ خانے میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، جس کے پاس 662 موبائل توپیں موجود ہیں۔
Pakistan and Israel: A Complete Military Power Comparison
If a war ever breaks out between the Islamic nuclear power Pakistan and the Jewish state of Israel, who would ultimately come out victorious? To find the answer to this question, we need to carefully examine the military and economic strengths of both countries.
Background of Establishment
Pakistan was established in 1947 in the name of religion, and the very next year, in 1948, Israel also declared its existence. Both countries were founded on religious ideologies, but Israel’s legal status still remains controversial on a global level, as many countries have not officially recognized it.
Technological Differences
Israel had access to advanced Western technology from the beginning, whereas Pakistan faced limitations due to the West’s double standards. Because of this, a significant technological gap exists between the two nations.
Land Area and Population
Pakistan, including Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan, spans approximately 881,913 square kilometers, while Israel (including occupied territories) covers only 27,799 square kilometers. This means Pakistan is 315 times larger than Israel in terms of area.
In population, Pakistan also holds a clear advantage with 252.3 million people, compared to only 9.4 million in Israel.
Workforce and Military Manpower
Pakistan has a total workforce of 108.5 million, out of which 85.8 million are fit for military service. In comparison, Israel has only 3.95 million people, of which 3.28 million are fit for service.
Active and Reserve Soldiers
Pakistan has 654,000 active military personnel, ranking 7th globally. On the other hand, Israel has 170,000 active soldiers, ranking 31st worldwide.
When it comes to reserves, Pakistan has 550,000 reserve troops, while Israel maintains 465,000, showing that Israel prepares even its limited population for combat situations.
Paramilitary Forces
Pakistan has a strong paramilitary force of 500,000, ranking 6th globally, while Israel has only 35,000, ranked 26th.
Economic Strength and Defense Budget
Economically, Israel benefits from massive support from the USA and European countries, while Pakistan has constantly faced financial challenges. In 2024, Pakistan’s GDP stood at $338 billion, while Israel’s GDP was $565 billion.
Based on this, Israel’s defense budget is $30.5 billion, while Pakistan’s is significantly lower at $7.64 billion.
Air Power Comparison
Pakistan possesses a total of 1,390 aircraft, while Israel has 611.
-
Jet Fighters: Pakistan – 328 | Israel – 240
-
Attack Aircraft: Pakistan – 90 | Israel – 38
-
Training Aircraft: Pakistan – 535 (3rd globally) | Israel – 159
-
Special Mission Aircraft: Pakistan – 27 | Israel – 19
-
Aerial Tankers: Pakistan – 4 | Israel – 14 (Israel has the edge)
Helicopters and Attack Choppers
-
Pakistan: 373 helicopters (including 57 attack choppers)
-
Israel: 147 helicopters (including 48 attack choppers)
Ground Forces and Weaponry
-
Tanks: Pakistan – 2,627 | Israel – 1,300
-
Armored Vehicles: Pakistan – 1,751 | Israel – 35,985 (Israel has a clear edge)
-
Mobile Artillery (Self-Propelled): Pakistan – 662 (Pakistan leads)
Conclusion
While Israel has technological superiority and higher financial resources, Pakistan leads in manpower, land size, population, and several areas of conventional military power. The outcome of any potential conflict would depend on numerous factors beyond just statistics—including alliances, strategy, geography, and global political dynamics.